Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں تعیناتی کےلئے تجربہ کار افسروں اور اساتذہ کی مدد طلب کرلی گئی

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں خالی اسامیوں پر تعیناتی کےلئے محکمہ سکولز کے افسروں اور اور اساتذہ سے درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اٹھارٹیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ساوتھ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انتظامی افسروں کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کےلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔
لہذا ایسے اساتذہ اور افسر جو تجربہ رکھتے ہوں وہ 10مارچ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
درخواست کے ساتھ مکمل سی وی، انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ، اور کورنگ لیٹر لگانا لازمی ہوگا۔



















