Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نان فائلز صنعتی اور کمرشل صارفین پر اضافی ٹیکس لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جارے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button