نیشنل ٹوئینٹی 20 کپ: ایبٹ آباد اور فیصل آباد کا ملتان میں جیت سے سفر شروع

نیشنل ٹوئنٹی 20 کرکٹ کپ ملتان میں بھی شرو ع ہوگیا اور پہلے روز دو میچوں کے فیصلے ہوئے۔
نیشنل 20 ٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایبٹ اباد نے راولپنڈی کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
اس سے قبل راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے 104 رنز بنائے تھے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، جواب میں ایبٹ اباد کی ٹیم نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سجاد علی نے 16 شاہزیب نے 19 محمد عارف نے 18 اور کامران غلام نے 37 رنز ناٹ اؤٹ بنائے کاشف، فیضان اور سعد نے ایک ایک کھلاڑی کو اؤٹ کیا۔
دوسرے میچ میں فیصل آباد نے حیدر آباد کو 62 رنز سے ہرا دیا ، ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کو ترجیح دی اور فیصل آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 199 رنز بنائے، محمد فیضان نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے محمد اویس نے 27 آصف علی نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 60 رنز اور رئیس بٹ نے تین چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔
حیدراباد کی طرف سے نعمان علی نے دو کاشف بھٹی اور جواد نے ایک ایک کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔
حیدرآباد کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا سوائے شرجیل خان کے کوئی بھی بلے باز وکٹ نہ ٹھہر سکا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر137 بناسکی، شرجیل خان نے چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے محمود رضوان نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی ، ابرار خان نے 13 رنز سکور کئے، مصطفیٰ ناصر نے 15 رنز بنائے شہزاد گل ، ابتسیام الرحمان اور محمد اویس نے دو دو جبکہ خرم اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔