Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں 60 فیصد بچے ڈوپلیکیٹ اور غیر تصدیق شدہ ہونے کا انکشاف
سکول سربراہان کی نا اہلی، فیک انرولمنٹ میں اضافہ ہونے لگا، سکولوں میں 60 فیصد بچے ڈوپلیکیٹ اور غیر تصدیق شدہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر سکولوں میں ایک طالب علم کے نام دو،دو بار شامل کیے گئے ہیں، کچھ سکولوں میں ایک طالب علم کا نام دوسرے سکول یا ڈسٹرکٹ میں درج ہے۔
محکمہ تعلیم نے فوری طور پر ڈوپلیکیٹ نام خارج کرنے کا حکم دے دیا، بعض سکولوں میں طالب علم میل یا فی میل کا خانہ پر نہیں کیا گیا، غلط اندراج کے باعث گرلز اور بوائز سکولوں میں بچوں کی تعداد میں فرق ہے۔
سکولز کو 31 اگست تک نئی یونین کونسلز کے مطابق انرولمنٹ کی تصدیق کا حکم دے دیا، غیر تصدیق شدہ انرولمنٹ کو خارج نہ کیا گیا تو سکول سربراہان کیخلاف کاروائی ہوگی۔