Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا معاملہ، محکمہ سکولز نے نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کررہاتھا ،جس میں کہا گیاہے کہ ملتان کے 20 سکولوں کو پرائیویٹائز کردیا گیا ہے۔
جس پر محکمہ سکولز نے واضح طور پر اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی نوٹیفکیشن ہے، ابھی تک ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔
یہ وہ 20 سکول دراصل ضلعی انتظامیہ نے ایڈپٹ کرلیے تھے، ڈی سی آفس انکی نگرانی کرتا ہے، جبکہ محکمہ سکولز کے افسران ترقیاتی کام کرتے ہیں۔
ڈی سی آفس کی نگرانی کا عمل بھی کوئی تحریری نہیں ہے، تاہم اس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، محکمہ سکولز کے اساتذہ ہی اس میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔