Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان اسٹیڈیم ؛ فیملیز کو داخلے میں دشواری، پانی کی بوتلیں، بچوں کے دودھ کے فیڈرز گیٹ پر ضبط کرلیئے گئے

شائقین کرکٹ ملتان سٹیڈیم امنڈ آئے، میچ کے تیسرے روز ہفتہ وار چھٹی ہونے کے سبب ملتانیوں کی کثیر تعداد فیملیز کے ساتھ ملتان اسٹیڈیم پہنچے، ہر عمر کے بچے، خواتین لائنوں میں لگ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوتے رہے۔

اسٹیڈیم میں قائم ٹکٹس فروخت کرنے والی کمپنی کے بوتھ پر عوام ٹکٹیں خریدتی نظر آئی۔

ملتان اسٹیڈیم تیسرے روز جم غفیر امنڈ آیا، فیملیز کےلئے مخصوص دروازے کو اگرچہ کھول دیا گیا تھا لیکن ان کو کوئی بھی چیز ساتھ لانے کی اجازت نہ دی گئی، جس میں کھانے کے لئے بسکٹ، پاپڑ، پانی ،اور بیگز شامل تھے۔

فیملیز چونکہ تمام بچوں کے ساتھ آئی تھی، ان کو بچوں کے فیڈرز تک بھی نہ لانے دیے گئے، اور وہ مہنگے داموں چیزیں خریدنے پر مجبور ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button