Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قلعہ کہنہ قاسم باغ کے دمدمہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کیا

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے دمدمہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر دمدمہ سے ملحقہ پوائنٹ پر کافی شاپ اور پارک میں پلے لینڈ بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن نے ورکنگ پلان تشکیل دینا شروع کردیا ہے۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قلعہ کہنہ اور دمدمہ کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈی جی پی ایچ اے نے بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا، اور ہدایات جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا تھا کہ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے وژن کے مطابق دمدمہ کو دیدہ زیب بنائیں گے، اور دمدمہ کے گرد خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔
خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ دمدمہ کافی شاپ پر شہریوں کو معیار اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button