Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ایڈیشنل آئی جی پولیس کے آفس میں الوادعی تقریب

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے ساؤتھ پولیس آفس سے تبدیل ہونے والے ایس پی حسن افضل نے الوداعی ملاقات کی۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں تعیناتی کے دوران ایس پی حسن افضل کی خدمات کو سراہا، اور ان کی ضلعی پولیس ملتان میں بطور ایس پی کینٹ نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
دریں اثناء اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے اے آئی جی انویسٹیگیشن جنوبی پنجاب پولیس آفس سے ایس پی کینٹ کے عہدہ کی ذمہ داریوں کے لیے حسن افضل کو رخصت کیا ، اس دوران انسپکٹر طاہر اعجاز اور سپرنٹنڈنٹ اسٹیبلشمنٹ مہر ریاض بھی موجود تھے۔


















