Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری مشتاق حسین گیلانی کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد

ڈائریکٹر فنانس محمد سعید ڈوگر اور ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا عبدالسلام نے کہا ہے کہ محنتی اور دیانت دار ملازمین کسی بھی ادارے کااثاثہ ہوتے ہیں ۔

سرکاری ملازم کی باعزت ریٹائرمنٹ بھی کسی اعزاز سے کم نہیں، ملازمت سے ریٹائرمنٹ زندگی کا ایک اہم پہلو جو ہر ملازم کی بڑی خواہش ہوتا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری مشتاق حسین گیلانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری عبدالمجید ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری ہیڈکوارٹر حسن محمود بخاری،اسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری رمیض ہاشمی،ہدایت اللہ خان سمیت دیگر ریکوری ملازمین بھی موقع پر موجود تھے۔

اس دوران مقررین نے مشتاق حسین گیلانی کی واسا کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محکمہ کے لئے سروسز کو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بعد ازاں مشتاق حسین گیلانی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع تقریب کے انعقاد پر افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button