ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کی بطور ڈپٹی ڈاریکٹر ایڈمن پنجاب تقرری ہونے پر ملتان کی سپورٹس تنظیموں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی، جس میں مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران، آفیشلز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔
تقریب میں میاں جاوید قریشی صدر ڈی ایف اے ملتان نے رانا ندیم انجم کی ملتان میں کھیلوں کو فروغ کےلیے شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تاج پوشی کی اور ان کو مبارکباد دی۔
سپورٹس تنظیموں کے نمائندگان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
رانا ندیم انجم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جتنا عرصہ گزرا آپ سب نے کھیلوں کی بہتری کیلئے میرا بھرپور ساتھ دیا ، جس پر میں آپ کا مشکور ہوں۔ملتان سے بہت اچھی یادیں لیکر جارہا ہوں ۔
مستقبل میں بھی ملتان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے جو ہوسکا ضرور کرونگا۔
آخر میں معزز مہمان اور شرکاء تقریب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔



















