Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنجاب کے تیز ترین اتھیلیٹ کی تلاش شروع ہوگئی

ڈریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب کے زیر اہتمام تیز ترین ایتھلیٹ کی تلاش کے سلسلے میں پہلا چیف منسٹر پنجاب فاسٹ ٹیسٹ مین اینڈ وومن پنجاب ہنڈرڈ میٹر ایتھلیٹ چیمپئن شپ سترہ اور اٹھارہ ستمبر کو لاہور میں منعقد ہو گی ۔
جس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق ملتان کی ٹیم میں شمولیت کے خواہشمند مرد و خواتین کھلاڑی جو کہ بیس سال سے کم عمر ہو اپنے شناختی کارڈ یا ب فارم کے ہمراہ آج دن دس بجے ڈسڑکٹ سپورٹس کمپلیکس میں اپنے نام درج کروائیں۔
اندراج شدہ کھلاڑیوں کے سوموار 6 ستمبر 2021 صبح گیارہ بجے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ٹرائلز لیے جائیں گے۔
ان میں منتخب ہونے والے خواتین و مرد کھلاڑیوں کو لاہور میں منعقد ہونے والے چیمپئن شپ میں ملتان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا ۔
واضح رہے کہ محکمہ جات کے وابستہ مرد و خواتین کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکتے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button