فیڈرل بورڈ نے نویں اور دسویں کے نتائج کا اعلان کردیا
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ایف بی آئی ایس ای کے صدر دفتر اسلام آباد میں منعقدہ سرکاری نتائج کے اعلان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
جاری ریگولر طلبا نتائج کے مطابق نویں کے امتحان میں ایک لاکھ 25ہزار178امیدواروں نےاپلائی کیا ، ایک ہزار333 غیر حاضر رہے، جبکہ ایک لاکھ 23ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 84ہزار716پاس ہوسکے، جبکہ فیل ہونے والے امیدواروں کی تعداد38ہزار 978رہی 16ہزار 635 نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔
کامیابی کی شرح 68.40فصد رہی، 40 طلباء کے خلاف نقل کے کیسز بنائے گئے، جبکہ دسویں کے امتحان میں ایک لاکھ 4ہزار647امیدواروں نے شرکت کی، 97ہزار 960امیداوار پاس ہوئے، جبکہ فیل ہونے والے طلبا کی تعداد چھ ہزار 702رہی۔
اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 30ہزار 419 جبکہ اے گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 22ہزار 494 جبکہ بی گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 23 ہزار901رہی، جبکہ 82 طلباء کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز بنائے گئے ۔