Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےنیا گریڈنگ سسٹم لانچ کردیا

فیڈرل بورڈ کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں طلبث کیلئے نیا گریڈنگ سسٹم لانچ کردیا ، جو رواں برس سے نافذ العمل ہوگا۔

نویں کلاس اور 11 ویں کلاس پر فیصلے کا فوری اطلاق ہوگا، جبکہ 10ویں اور 12 کے لئے 2024 کے امتحان میں یہ سسٹم لاگو ہوگا۔

نتائج کارڈ جی پی اے میں جاری کئے جائیں گے، 2025 سے یہ سسٹم پوری طرح لاگو کردیا جائے گا، یہ گریڈ سسٹم میں گریڈ ڈبل سٹار 95سے100فیصد نمبر والے طلبا کو ملے گا ، جس کی جی پی اے 5 ہوگی۔

اے سنگل سٹار 90 سے 94فیصد والوں کو ملے گا جن کی جی پی اے 4.7 ہوگی ، اے 85سے89فیصد والوں کو ملے گا جی پی اے4.3ہوگی، بی ڈبل سٹار 80 سے 84فیصد والوں کو ملے گا جی پی اے 4 ہوگی ۔

بی سنگل سٹار 75 سے 79 فیصد والوں کو ملے گا ،جی پی اے 3.7 ہوگی، بی گریڈ 70سے 74فیصدوالوں کو ملے گاجی پی اے 3.3 ہوگی سی گریڈ 60 سے 69 فیصد والوں کو ملے گا جی پی اے 3 ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button