Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیڈرل بورڈ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سکیورٹی صورتحال اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں میٹرک کے جاری امتحانات کو تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقائی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملتوی کیے گئے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور طلباء کو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔

بورڈ حکام کے مطابق طلبہ اور والدین صورتحال سے پریشان نہ ہوں، امتحانات دوبارہ منظم شیڈول کے تحت لیے جائیں گے۔

فیڈرل بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک امتحانی مراکز کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد امتحانات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button