Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زیرِ تعلیم طلباء کے لیے باقاعدہ، فل ٹائم اور ریگولر کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا آغاز

وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (فیڈرل ایجوکیشن بورڈ) کے زیراہتمام پاکستان بھرمیں چلنے والے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں زیرِ تعلیم طلباء کے لیے باقاعدہ، فل ٹائم اور ریگولر کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

دو سالہ اس پروگرام کا مقصد ابتدائی جماعتوں سے لے کر بی ایس سطح تک کے طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور رجحانات کے مطابق بہتر تعلیمی اور کیریئر فیصلے کر سکیں، اس منصوبے پر عمل درآمد متعلقہ پیشہ ورانہ اداروں کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے تحت طلبہ کے سائیکومیٹرک (نفسیاتی صلاحیتی) ٹیسٹس لیے جائیں گے، انفرادی سطح پر کیریئر گائیڈنس فراہم کی جائے گی جبکہ اعلیٰ تعلیمی مواقع، انٹری ٹیسٹس، ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم، انڈسٹری سے روابط اور والدین کے لیے آگاہی سیشنز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اس منصوبے کا ایک اہم جزو معیاری کیریئر کاؤنسلنگ مواد کی تیاری اور ڈیٹا پر مبنی ڈیش بورڈ کا قیام ہے، جس کے ذریعے شواہد کی بنیاد پر فیصلے کیے جا سکیں گے اور تمام ایف ڈی ای اداروں میں کیریئر کاؤنسلنگ نظام کو مؤثر انداز میں یکجا کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق یہ پروگرام طلبہ کو مختلف تعلیمی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں مستقبل کے مواقع سے آگاہ کرنے اور ان کی بہتر رہنمائی کے لیے ایف ڈی ای کے عزم کا عملی ثبوت ہے، اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز اسلام آباد سے کردیا گیا ہے جس کے بعداس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button