Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

وفاقی شرعی عدالت نے ’’سورا‘‘ کی رسم کو غیراسلامی قرار دے دیا

۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسماعت کرتے ہوئے سورا ‏کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔
فیصلے میں سورا کی رسم کو غیر اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سورا رسم ‏ملک کےمختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے ہے تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کےتحت سورارسم جرم ‏ہے۔
سورا کی رسم میں عورت کو صلح کے بدلےدوسرے فریق کو دیا جاتا ہے۔ یہ قبائلی اضلاع میں آج بھی موجود ہے ‏جس میں قاتل کو جرگے کے فیصلے پر بہن، بیٹی یا بھتیجی مقتول کے اہل خانہ کو دینا ہوتی ہے۔

سورا رسم کیخلاف درخواست شرعی عدالت میں دائرکی گئی تھی جس پر فریقین کے دلائل سننے بعد فیصلہ ‏سنایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button