Breaking NewsEducationتازہ ترین
امتحانی مراکز میں فرائض انجام دینے والے اُساتذہ سے اضافی اور غیر قانونی ٹیکس کٹوتیوں کا انکشاف

فیڈرل ٹیکس محتسب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
اس سلسلے میں ایف ٹی او کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد پروفیسرز، اساتذہ اور انویجیلیٹرز کی امتحانی ڈیوٹیوں کی ادائیگیوں سے ناجائز ٹیکس کٹوتی کی گئی، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 149 کے تحت ان ادائیگیوں کو مجموعی آمدنی میں شامل کر کے ٹیکس لاگو کیا جانا چاہیے مگر متعلقہ ادارے اس قانون کو نظر انداز کر کے اساتذہ پر اضافی ٹیکس عائد کر رہے ہیں۔
ایف ٹی او کی جانب سے تمام متعلقہ تعلیمی بورڈز اور اداروں سے اضافی ٹیکس کٹوتیوں کی وضاحت طلب کرتے ہوئے اساتذہ کے معاشی تحفظ کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

















