Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے فیسوں میں ریلیف کا فیصلہ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے فیسوں میں ریلیف کا فیصلہ زیر غور ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں کے پبلک تعلیمی اداروں کے طلباء کی رجسٹریشن و سمسٹر فیس معافی کی تجویز وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی، حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلباء کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے حکومت ہرممکن تعاون فراہم کریگی، فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔
نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباء کو ریلیف دینے کا اقدام اٹھائیں۔



















