Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیسوں میں اضافہ، زینب ایسوسی ایٹ کالج کی طالبات کا احتجاج

زینب ایسوسی ایٹ کالج فارویمن چوک شہیداں کی طالبات کا زکریا یونیورسٹی اور کالج انتظامیہ کے خلاف اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف احتجاج، طالبات نے چوک شہیداں روڈ بلاک کئے رکھا، اضافی فیسیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ذکریا یونیورسٹی آئے روز داخلہ اور سالانہ امتحانات فیسیز میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ساتھ تعلیمی کورسز میں بھی تبدیلی کررہی ہے ، جسکی وجہ سے یونیورسٹی کے زیر انتظام مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

بی اے پروگرام کو ختم کرکے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سمسٹر سسٹم کے تحت پچھلے سال سے شروع کردیا گیا ، اور بی اے پروگرام کی دو سال کی فیس قریبا بارہ ہزار روپے لی جاتی تھی ۔

نیو اے ڈی پی پروگرام میں فی سمسٹر 7 ہزار روپے سے زائد فیسوں کی مد میں مختلف کالجز طلباء وطالبات سے وصول کررہے ہیں ، اور اے ڈی پی کے چار سمسٹر کی ٹوٹل فیس 28 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے، جس میں سالانہ ایگزامینیشن فیس الگ وصول کی جائیگی ۔

زیر تعلیم طلباء وطالبات پر فیسز کی مد میں تین گنا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ، جس پر زینب ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن کی طالبات نے اضافی فیسز کی مد میں احتجاج کیا، اور کالج انتظامیہ زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، احتجاجی طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر چوک شہیداں روڈ کو بلاک کئے رکھا۔

ہائر ایجوکیشن اتھارٹی ذکریا یونیورسٹی انتظامیہ سے اضافی فیسز کی وصولی کی واپسی کیلئے مطالبہ کیا۔

احتجاجی طالبات نے اس موقع پر کہا کہ ہم سے اے ڈی پی پروگرام میں کالج انتظامیہ نےدو بار فیسیز وصول کی ہیں، اور اب ایگزامنیشن فیس لائیبریری فیس بھی لی جارہی ہے۔

طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے مختلف حیلے بہانوں سے لائیبریری فنڈ،برقعہ فنڈ،سیکورٹی فنڈ،کالج کارڈ فنڈ داخلہ فنڈ کی مد میں اضافی پیسے لیے ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ اضافی فیسیز کو واپس لیا جائے، اور ہمارا داخلہ بھیجا جائے تاکہ ہمارا تعلیمی سال کا نقصان نہ ہو اضافی فیسیز میں واپسی تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button