Breaking NewsEducationتازہ ترین
پچاس فیصد حاضری کے فیصلے میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری

محکمہ سکولز نے پچاس فیصد حاضری کے فیصلے میں دو ہفتوں کی توسیع کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک سکولوں میں بچوں کی 50 فیصد حاضری میں توسیع 15 فروری تک کی گئی ہے۔
اب نرسری سے چھٹی جماعت تک بچے 15 فروری تک پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے، جبکہ ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک بچے 100 فیصد حاضری کے تحت ہی آئیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل 31 جنوری تک بچوں کی پچاس فیصد حاضری کا نوٹی فیکیشن کیا گیا تھا۔
فیصلے میں توسیع کا نوٹی فیکیشن سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کیجانب سے جاری کیا گیا ہے۔


















