Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل

پاک فضائیہ کی صلاحیت میں نمایاں اور ناقابل تسخیر دفاعی اضافہ ہوا ہے، اور جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی ائیرفورس کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔

منہاس ائیربیس کامرہ میں شاندار تقریب ہوئی، اور جاں باز شیر دل کی خوبصورت فارمیشن نے آسمان کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا۔

تقریب میں وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان اور چینی مہمانوں نے شرکت کی۔

جے 10 سی کی شمولیتی تقریب، وزیراعظم نے کاک پٹ میں سوار ہوکر طیارے کا معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہاکہ آج کا دن پاک فضائیہ کیلئے تاریخی دن ہے، خطے میں امن اورسلامتی کیلئے چین کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

جے ٹین سی لڑاکا طیارے چند روز قبل چین سے پاکستان پہنچے ہیں، طیارے کا شمار جدید آلات، ہتھیاروں اوربہترین صلاحیتوں کے باعث دنیا کے جدید تباہ کن جنگی طیاروں میں ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button