زکریا یونیورسٹی میں فلمی گانوں کی ریکارڈنگ ، انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی

پرائیویٹ پروڈکشن کی طرف سے زکریا یونیورسٹی میں بلا اجازت ریکارڈ کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک فوک گانا ریلیز ہوا ۔
جب انتظامیہ نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ 5 ماہ قبل ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کو اب ریلیز کیاگیا ہے ۔
جس پر اسلامی جمعیت طلبا نے شدید ردعمل کااظہار کیا حارث بلوچ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے کہ انتظامیہ نے شوٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے اس بات کو ذہن سے بھلا دیا کہ جامعہ زکریا تعلیم کے حصول کے لیے ہے نہ کہ فلموں اور گانوں کی شوٹنگ کے لیے۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا انتظامیہ کی سربراہی میں ہونے والے اس قبیح فعل کی بھرپور مذمت کرتی ہے، اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور جامعہ کے تقدس کو پامال نہ کرے۔
اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے کے اصلی ذمہ داران کو منظر عام پر لائے اور اُن کے خلاف سخت کاروائی کرے۔
اس بارے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمے داروں کے تعین کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ، آج مرکزی کرداروں کو قانونی گرفت میں لے لیا جائے گا۔




















