Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں این سی آر سی کی فائنل میٹنگ کا آغاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں این سی آر سی کی فائنل میٹنگ کا آغاز کر دیا گیاہے، جو تین دن جاری رہے گی۔

اس اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے وقت انہوں نے کہا کہ بی ایس سی ایگرو انڈسٹری انجینئرنگ ٹیکنالوجی زراعت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس ڈگری میں طلباء کو نئی تربیت اور فیلڈ کی مہارت مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے ٹریکٹر ڈرائیورز اور آپریٹرز کی باقاعدہ ٹریننگ اور لائسنس کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ان آپریٹرز کی ٹریننگ کر کے کے فیلڈ میں ہونے والے انرجی کے ضیاع کو خاطر خواہ کم کرسکتی ہے۔

مزید براں ایسی پالیسی کی بھی اشد ضرورت ہے جس میں ٹریکٹر ڈرائیور باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ٹریکٹر استعمال کر سکیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے ایکسپرٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے نئے دور کی تعلیم سے آراستہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش نے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے اورویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کرکے پھر سے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تاج علی،ڈاکٹر عالمگیر اختر،ڈاکٹر سرفراز ہاشم،ڈاکٹر محسن وقاص،انجئنیر عبدالعلیم،ڈاکٹر محسن نواز، ڈاکٹر عمیر سلطان اور ڈاکٹر محسن خان موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button