Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی کینٹینوں سے انکم ٹیکس کی وصولی کے لئے حتمی مراسلہ جاری
انکم ٹیکس آڈیننس2001 کے مطابق دکانوں اور کنٹین مالکان جو انکم ٹیکس رجسٹرڈ ہیں، ان سے ایڈوانس ٹیکس لیکر خزانہ میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
آڈٹ میں اس امر کی نشاندھی کی گئی ہے کہ یہ وصولی نہیں کی جارہی ہے، جس پرتمام کنٹین مالکان اور دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رواں ہفتے کے اختتام تک انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ جمع کرائیں، ورنہ ان کی نیلامی منسوخ کرکے سیکورٹی میں سے ٹیکس جمع کروادیا جائے گا۔