Breaking NewsNationalتازہ ترین
سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج فروری کے آخری ہفتے میں جاری ہوں گے

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج فروری کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سی ایس ایس 2025 کے 80 فیصد انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں اور امیدواروں کی حتمی کامیابی کا تناسب محض 2.5 فیصد ہوگا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے فروری کے آخری ہفتے میں حتمی نتیجہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،سی ایس ایس 2025 کے 80 فیصد انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں، سی ایس ایس 2025 میں امیدواروں کی حتمی کامیابی کا تناسب محض اڑھائی فیصد رہے گا۔
سی ایس ایس 2025 تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب محض 2 اعشاریہ 77 فیصد تھا۔
یاد رہے کہ سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج 22 اگست 2025 کو جاری کئے گئے تھے۔



















