ملتان سٹیڈیم کی تزین وآرائش آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز اتوار کی چھٹی کے باوجود اسٹیڈیم کو چمکانے میں مصروف رہے۔
اسٹیڈیم کے مختلف پولینز میں لگی نشستوں کو واش کردیا گیا ہے، اور کرکٹ اسٹیڈیم کی پارکنگ اور لانز کی صفائی ستھرائی مکمل کرلی گئی ہے۔
جبکہ اسٹیڈیم سے وہاڑی چوک تک روٹ کی صفائی جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے فاطمہ جناح ٹاؤن اور قریبی رہائشی کالونیوں کے خالی پلاٹوں کو بھی ہموار کیا جارہا ہے۔
صفائی کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچوں کے دوران کمپنی ورکرز اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے ، تاکہ کرکٹ میچ کے اختتام کے فوراً بعد کرکٹ اسٹڈیم میں صفائی کا عمل شروع کیا جاسکے۔


















