Breaking NewsEducationتازہ ترین
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سکول اساتذہ کی ایڈوانس انکریمنٹ بحال کردی ، واجبات بھی دینے کا اعلان

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یکم دسمبر 2001 سے پہلے جن پی ٹی سی اور ای ایس ٹی اساتذہ کو اضافی تعلیم حاصل کرنے کی بنیاد پر اضافی ترقیاں(ایڈوانس انکریمنٹ ) دی گئی تھیں وہ ملتی رہیں گی۔
ان کو بند کرنا عدالت نے غیر قانونی قرار دیا تھا ،اس عدالتی حکم کی روشنی میں اب گورنمنٹ پنجاب نے بھی ترقیاں بحال کردی ہیں اور نوٹیفکیشن کر دیا ہے ۔
جن پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی سے ریکوری کی گئی تھی ان کو واجبات کی ادائیگی کی جائے گی ۔



















