ویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ فنانشل اور بزنس گالا کا اہتمام
ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور سٹیٹ بینک کے باہمی تعاون سے ایک روزہ فنانشل اور بزنس گالا کا اہتمام کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی جاوید اقبال (چیف مینیجر, ) اور رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب تھیں ۔
گالا میں مختلف کمرشل بنکس اور طالبات نے اپنے سٹال لگائے، جن میں انٹرپرینور کے آئیڈیاز اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹ رکھے گئے تھے ۔
گالا میں مختلف کمیپنوں کے نمائندے ، چیمبر آف کامرس اور بینکنگ سیکٹر کے حکام نے بھی شرکت کی۔
گالا کا افتتاح مہمان خصوصی جاوید اقبال اور ڈاکٹر قمر رباب نے کیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ ارشاد اور دیگر اساتذہ نے بھی سٹالز کا دورہ کیا ، اور طالبات کی کاکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب نے کہا کہ ایسے ایونٹ طالبات کو رہنمائی کے علاوہ ملازمت کے لیے اپنے آپ کو موزوں بنانے میں بھی ان کی مدد کرتے ہیں ، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو صنعتی و کاروباری اداروں اور طلبا کے مابین براہ راست ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
اس کے ذریعے سے یونیورسٹی اور صنعتی اداروں کے مابین موثر روابط استوار ہوتے ہیں، ایسے فورم طالبات کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں جو عملی زندگی میں ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے ۔
صنعتی اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے بارے میں بتائیں اور انھیں قائل کریں ۔
طالبات اب روزگار کے مواقع ڈھونڈنے کی بجائے روزگار فراہم کرنے کے لئے انٹرپرینورشپ کو فروغ دیں، ویمن یونیورسٹی انٹرپرینور طالبات کی بھر پور سپورٹ کرتی ہے۔ ہماری دو طالبات نے اپنے آئیڈیا کو کمرشل سطح پیش کیا، اور کیش ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔
امید کرتے ہیں اس ایونٹ کے بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے
گالا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعدیہ ارشاد( ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز) نے کہا کہ علم ایک مضبوط گہوارہ ہے جو انسان کی صلاحیتوں کو نکھرتا ہے اور ویسے طاقتور بنتا ہے۔
ہمارے طالبات کو ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ خود کو آگاہ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے طالبات نے علی بابا ایکسپریس کے تحت گرانٹ پروجیکٹ میں حصہ لیا، اور گرانٹ حاصل کی ہے ، یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے ۔ یہ ہمارے طالبات کو خود کو ڈیجیٹل طور پر ٹرانسفارم کرنے اور جدید، تازہ ترین رجحانات سے تعارف کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال (چیف مینیجر, SBP) نے راست اکاؤنٹ اور آسان موبائل اکاؤنٹ ایپ کے حوالے سے شرکا کو آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پہلی بار یہ آن لائن فوری ادائیگی ایپ متعارف کرائی ہے۔
تقریب سے محمد عدیل اور نعمان علی نے بھی خطاب کیا۔
گالا کی فوکل پرسن نورین صفدر (لیکچرر،انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز) نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے غریب اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
ہمارا یہ ایونٹ آجروں کو باصلاحیت اور حوصلہ افزائی کرنے والی طالبات سے رابطہ قائم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے، جو روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ہماری طالبات کے بزنس آئیڈیاز صنعتکار اور تاجروں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔