Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں بچوں کو فرسٹ ایڈ کی کٹس فراہم نہ کی جاسکیں

پنجاب بھر کے سکولوں میں بچوں کو فرسٹ ایڈ کی کٹس فراہم نہ کی جاسکیں، اساتذہ بچوں کو ہنگامی صورتحال میں ہسپتال لے جانے پر مجبور ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں میں فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کرنے کا حکم جاری کیا تھا ، مگر چھ ماہ ہوگئے مگر ان احکامات پر عمل نہ ہوسکا ۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرسٹ ایڈ کٹس فراہم نہیں کی جاسکی ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکولوں میں ابتدائی امداد دینے کے لیے کوئی سامان موجود نہیں ہے، حادثے کی صورت میں بچوں کو ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

جبکہ محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ اب سکولوں کو نان سیلر ی بجٹ جاری کردیا گیا ہے، تمام سکول ان فنڈز سے میڈیکل کٹس خریدسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button