ابتدائی طبی امداد تربیت اور کنٹرول بلیڈنگ کے عنوان پر تربیتی سیشن
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں رور اسکاؤٹس یونٹ، ریسکیو 1122روٹریکٹر کلب اور پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے تعاون سے ابتدائی طبی امداد تربیت اور کنٹرول بلیڈنگ کے عنوان پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تربیتی نشست پاکستان لائیو سیور پروگرام کا حصہ تھی، اس ٹریننگ میں 80 سے زائد طلبا و طالبات اور اسکاؤٹس نے شرکت کی۔
ٹریننگ کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے تیار کرنا تھا تاکہ وہ قیمتی جانوں کے ضیاء کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا، اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئیں تا کہ نوجوان نسل کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے زاہد حسین محمد عمران نے طلباء و طالبات کو بلڈ کنٹرول کی تربیت دی، اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیے۔
اس ٹریننگ میں ڈاکٹر عثمان جمشید ڈاکٹر عامر بختاور ڈاکٹر عمیر وقاص ڈاکٹر عمر اعجاز سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔