Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

اشرف غنی کا پہلا بیان سامنے آ گیا

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اشرف غنی نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کابل ‏میں خونی سیلاب روکنےکیلئےافغانستان چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ‏ہو جاتا، بڑی انسانی تباہی ہوتی۔
اشرف غنی نے کہا کہ میں نے افغانستان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں ‏اپنے پیارے ملک کو چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔
افغان و برطانوی میڈیا کے مطابق تھوڑی دیر قبل عہدہ صدارت سے مستعفی ہونے والے افغان صدر ‏اشرف غنی افغانستان چھوڑ چکے ہیں، اور وہ تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔
تاجک میڈیا نےبھی اشرف غنی کی آمد کی تصدیق کردی ہے، تاجک میڈیا کے مطابق اشرف غنی کے ‏ساتھ حمداللہ محب اورصدارتی آفس کےڈی جی بھی تاجکستان پہنچ چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button