زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام مظفر گڑھ میں تربیتی ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی جانب سے ڈیرہ ہیبت تحصیل رنگ پور ضلع مظفرگڑھ میں مچھلیوں کی خوراک کی تیاری کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ضلع کے لوگوں کو جن کا تعلق فش فارمنگ سے ہے، ان کو آگاہی دی جائے کہ وہ کس طرح بنولا،سویابین، مکئ، کھل سرسوں، فیڈ ویسٹ ان کو ایک دوسرے میں ملا کر مچھلیوں کے لئے اچھی خوراک تیار کر سکتے ہیں۔
اس کا سب سے اچھا اور سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ ہمیں مچھلیوں کو کم خوراک دینی پڑے گی، اور اس سے مچھلیوں کی پیداوار بھی بڑھے گی۔
اس کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہو گا کہ اس سے تالاب کا پانی آلودہ نہیں ہوگا ، اور تازہ رہے گا۔
اس کا مقصد یہ تھا کہ مچھلی کی پیداوار بڑھائی جا سکے، اور اس کی قیمت میں جو اضافہ ہے وہ بھی کم ہو جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نبیل اکرام جن کے ہمراہ کامران مقصود پنجاب فش فیڈز احمد کامران اور سوفٹ ٹیم بھی موجود تھی نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کا یہ ویژن ہے کہ اس طریقہ کار کو اپنا کر صحت مند مچھلیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
فش فارمر نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اس اقدام کو سراہا۔


















