ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں فلپڈ کلاس روم، بلوم ٹیکسونومی جدید تدریسی طریقہ کار نافذ العمل
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں ڈینز، چیئر مین، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں فلپڈ کلاس روم، بلوم ٹیکسونومی اور یونیورسٹی 4.0 وغیرہ جیسے جدید تدریسی طریقہ کار کے مختلف تصورات کو کامیابی کے ساتھ نافذ العمل کردیا گیا ہے , اور باقی یونیورسٹییز بھی ایمرسن کے تجربات سے مستفید ہورہی ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتےہوئے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے وژن کی تعریف کی اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے اختیار کردہ تدریسی طریقوں کو شروع کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے اپنی فیکلٹی اور طریقہ تعلیم کو جدید بنانے کے لیے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی سے آئندہ بھی ایسے سیشن کے انعقاد کی درخواست کی۔