Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دو ماہ بعد سیلاب سے متاثرہ عبدالحکیم تا شورکوٹ ریلوے لائن مکمل بحال کرنے کافیصلہ، ٹرین شروع کردی گئی

عبدالحکیم تا شورکوٹ ریلوے لائن سیلابی نقصان کے بعد مکمل بحال کردی گئی۔

تفصیل کے مطابق عبدالحکیم سے شورکوٹ تک ریلوے لائن کو مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور اسے تمام اقسام کی ریلوے ٹریفک کے لیے فِٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ سیکشن 3 ستمبر 2025 کو آنے والے شدید سیلاب کے باعث تقریباً 8 کلومیٹر کے حصے میں متاثر ہوا تھا، جہاں چار مختلف مقامات سے پانی گزرنے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان افتخار حسین کی مؤثر قیادت اور بھرپور نگرانی میں بحالی کا کام نہایت تیزی اور معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ ان کی رہنمائی میں ڈویژنل انجینئر ریحان صابر نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دن رات اپنی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھا اور قلیل مدت میں متاثرہ لائن کو مکمل طور پر بحال کر دیا۔

پاکستان ریلوے اپنی عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ ریلوے نیٹ ورک کو محفوظ، مضبوط اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button