Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ ملتان میں مصنوعی روشنیوں میں جلد ہی ٹورنامنٹ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ ملتان میں مصنوعی روشنیوں میں جلد ہی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارصدر ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ارسلان خان نے عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورڑس آفیسر ملتان عدنان نعیم سے ان کے آفس میں ملاقات کے موقع پر کہی ۔

انہوں نے کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024کی کواٹر فائنلسٹ آٹھ ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ سسٹم پر فلڈ لائٹ ٹی 20ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اولین سپورٹس کریسنٹ کلب طارق کلب اے او غالب جمخانہ خداداد جمخانہ چناب اور فرینڈز کلب شامل ہونگے جن کے درمیان ناک آؤٹ سسٹم پر میچز کھیلے جائیں گے ۔

عدنان نعیم نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنا ہمارامشن ہے ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے ساتھ ملکر برقی قمقموں میں ایونٹ منعقد کرینگے تاکہ جدید سہولیات سے مستفید ہوا جاسکے۔

اس سلسلہ میں ان کلبوں کے منتظمین اور ایونٹ انتظامیہ کے درمیان ایک اجلاس سوموار24 نومبر کو ای لائبریری میں منعقد ہوگا، جس میں باہمی مشاورت سے فلڈ لائٹ ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button