Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ہیومن نیوٹریشن، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں فوڈ ریسپی کامقابلہ

ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن زکریا یونیورسٹی ملتان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر خرم افضل کی قیادت میں فوڈ ریسپی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خرم افضل نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے غذائیت کے حوالے سے نئی ریسپیز تیار کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ غذا اور نیوٹریشن ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کاربوہائیڈریٹس ہماری روزمرہ خوراک کا ایک اہم حصہ ہیں۔اور متوازن مقدار میں کاربوہائیڈریٹس کا استعمال صحت کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ طاقت اور توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں نئی ریسپیز تیار کرتے وقت غذائیت کے اصولوں کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ ہم صحت مند اور متوازن غذا فراہم کر سکیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، پروفیسر ڈاکٹر انیلا حمید، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر عدنان امجد اور ڈاکٹر صمیم جاوید نے شرکت کی اور طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button