Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی میں فٹبال کا نمائشی میچ کھیلا گیا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی ہدایت کی روشنی میں جشن ازادی سپورٹس ویک منایا جارہا ہے، جس میں ایمرسن فٹبال الیون اور قریشی فٹبال کلب کے مابین ایمرسن یورنیورسٹی کے گراؤنڈ میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جو کہ ایمرسن الیون نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔
ایمرسن الیون کی قیادت محمد طلحہ امین اور قریشی فٹبال کلب کی قیادت انجینیئر واصف شیروانی نے کی، اس میچ کو محب خان،علی احمد اور عامر خان نے سپروائز کیا۔
اس موقع پر ظفر شیروانی، محمد ادریس، شازل خان، حسن جمیل،محمد فہد اور محب شاہ موجود تھے، تقریب کے چیف گیسٹ ڈاکٹر عمیر سہیل تھے، جن کے ساتھ دونوں ٹیموں کا تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹو کے بعد انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔




















