محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے بانی قائم خان کرمانی کی دوسری برسی

محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کیمپلیکس کے بانی قائم خان کرمانی کی دوسری برسی کے سلسلے میں تقریب محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر ملتان میں منعقد ہوئی۔
جس کی صدارت ادارے کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کی۔
اس موقع پر ملک بھر سے نابیناافراد ، سمیت سماجی ، سیاسی ،مذہبی رہنمائوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جن میں سینئر صحافی شوکت اشفاق، پروفیسر عبد الماجد وٹو ، رائو عبد القیوم شاہین ،سعدیہ کرمانی ، ممبر پنجاب بار کونسل دائود وینس ایڈوکیٹ ، ملک انور علی ، عبد الرحمن فری ، عمران خان ، سمیع اللہ شاہ ، سعید قریشی ، ظفر اقبال ،مصطفی اعوان ، محمد مشتاق ، مبشر گوہر ، سجاد حیدر ، محمد نصر اللہ ، ذوالفقار علی ، نصر ت بی بی ، نسیم بی بی ، جان محمد ، بشیر قادری ، مس طوبی ، شعیب، سمیت دیگر نے شرکت۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ قائم خان کرمانی محسن ملتان ہیں ، جنہوں نے نابینا افراد کی اندھیر زندگی کو ہنر مند بناکر روشن کیا ، قائم خان کرمانی کا مشن نابینا افراد کو بھیک مانگنے سے بچا کر باعزت روزگار کی طرف گامزن کرنا ہے۔
انہوںنبے کہاہے کہ ، قائم خان کرمانی کی 50سالہ جہد مسلسل سے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نابیناافراد نے اس ادارے سے تعلیم و تربیت حاصل کی، اور آج پاکستان کے کونے کونے میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں باعزت روزگار حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
مقررین نے کہاہے کہ آج قائم خان کرمانی ہمارے ساتھ موجو د نہیں ہیں، لیکن اس کی محنتوں سے اس ادارے سے فارغ التحصیل ہزاروں افراد ہمارے ساتھ موجود ہیں ، ہم سب کو چاہیے کہ قائم خان کرمانی کی صاحبزادی اور محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کیمپلیکس کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔


















