Breaking NewsEducationتازہ ترین
وفاقی پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے تحریری ٹیسٹ ختم کر دیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کر دیا، جس کے مطابق نیا نظام رواں برس 21 ستمبر 2025 سے نافذ ہو گا۔
تحریری امتحانات ختم کر کے ایم سی کیوز پر مبنی امتحان متعارف کروا دیا گیا، نیا نظام گریڈ 16 سے 21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا۔
پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس 16 اور 17 کے امیدواروں کیلئے 100 نمبرز کا ایک ایم سی کیو پیپر ہو گا، بی ایس 18 و بالا گریڈز کیلئے 2 ایم سی کیوز پیپرز ہوں گے۔
کامیابی کیلئے امیدواروں کا کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہو گا۔ ہر غلط جواب پر امیدوار کی 0.25 نمبر کی کٹوتی ہو گی، ایف پی ایس سی کے مطابق نیا نظام مسابقتی امتحان سی ایس ایس پر لاگو نہیں ہو گا۔




















