Breaking NewsSportsتازہ ترین
آئی سی سی کے ساتھ 60 کروڑ روپے کا فراڈ
سائبر کرائم سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی نہ بچ سکی، فراڈیوں نے آئی سی سی کو 60 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔
رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم کی واردات گزشتہ سال ہوئی ، جس کی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی حکام کو شکایت کردی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فراڈ مبینہ طور پر گزشتہ سال امریکا سے ہوا، آئی سی سی کے بورڈ کو اس سے متعلق گزشتہ سال مطلع کیا گیا تھا، اور ابھی بھی فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ میں اس بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہیں کہ جعلسازوں نے آئی سی سی اکاؤنٹ سے رقم منتقل کرنے کے لیے کون سا راستہ اختیار کیا، اور اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ لین دین ایک ہی ادائیگی میں ہوا تھا یا متعدد وائر ٹرانسفرز تھے۔