پی ایس ای آر کی آڑ میں نوسر باز بھی سرگرم ہوگئے، راشن دینے کے بہانے ڈیٹا جمع کرنے لگے

پنجاب بھر میں اس وقت پنجاب سوشل اکنامک سروے ہورہا ہے مگر اس کی آڑ میں نوسرباز سرگرم ہوگئے ہیں جو شہریوں کے فنگر پرنٹس اور آئی ڈی کارڈ کی کاپی بھی لے رہے ہیں۔
ایسا واقعہ موضع بنگل والا میں آیا جہاں ایک ٹیچر نے ان نوسربازوں کو گرفتار کرادیا بتایا گیاہے کہ چند نوسر باز گزشتہ دنوں مختلف بستیوں میں گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر یہ کہہ رہے تھے کہ "ہمیں مریم نواز نے بھیجا ہے، ہم آپ کے راشن کارڈ بنانے آئے ہیں”۔ یہ افراد نہ صرف سادہ لوح لوگوں کے آئی ڈی کارڈاسکین کر رہے تھے بلکہ انگوٹھوں کے نشانات بھی لیتے جا رہے تھے
جبکہ مقامی ماسٹر ذیشان خان ایک بستی میں پہنچے تو اہلِ علاقہ نے بتایا کہ “سرکاری ٹیم تو پہلے ہی آ کر راشن کارڈ بنا چکی ہے جس پر انہوں نے اً پورے علاقے میں اطلاع عام کی کہ جیسے ہی یہ نوسر باز کہیں نظر آئیں، انہیں فوری طور پر اطلاع دی جائے، جس پر نوسر باز پکڑے گئے۔
مسجد میں اعلان ہونے پر شہری بھی اکھٹے ہوگئے، نوسربازوں نے ایک سب انسپکٹر کی سفارش بھی کرائی مگر شہری نہ ماننے، تاہم متعلقہ ایس ایچ او کو فوری طور پر کال کی اور تمام نوسر بازوں کو قانون کے مطابق پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


















