فرائیڈے سپر فٹبال لیگ میں ایک اور میچ کافیصلہ
ڈویثرنل سپورٹس کمپلیکس میں جاری فرائیڈے سپرلیگ فٹبال چیمپئین شپ میں ملتان سلطان اور پیراں غائب واپڈا کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ ملتان سلطان نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کرکے تین اہم پوائنٹس حاصل کرلئے۔
میچ کا واحد گول شانی نے کیا، ریفری عابدچشتی تھے ۔
علاوہ ازیں ایونٹ میں پیراں غائب 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ ہمالیہ، قاسم بیلہ،ایگل چار چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اس موقع پرڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال کا عالمی میلہ ارجنٹائن نے جیت کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
فائنل میچ اپنی سنسنی خیزی کے باعث مدتوں یادرکھا جائے گا-
میسی نے میراڈونا کے بعد اپنے آپ کو دنیائے فٹبال کا بے تاج بادشاہ ثابت کیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا فیفا پاکستان میں بھی فٹبال کے معاملات سلجھانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ یہاں کے فٹبالر بھی بین الاقوامی سطح کے ایونٹس میں حصہ لیں۔
انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے اسے کارآمد بنانے کے لئے کثیرفنڈز کا اجراء کرے تاکہ یہاں سے بھی میسی،رونالڈو جیسے ہیرے پیدا ہوں۔
اس موقع پرشیخ مقیم احمد،حیدرقریشی،محمدعلی بھٹی،ملک ہادی ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔