محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد

ضلع ملتان محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام یوم پاکستان تقریبات کے سلسلے میں ایک خوبصورت دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا-
میچ گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد کی دو ٹیموں وائٹ اور گرین کے درمیان کھیلا گیا-
دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں اور امپائر حضرات نے پاپولیشن ویلفئر آفس ملتان کی طرف سے دی گئی خصوصی ٹی شرٹس اور ٹوپیاں زیب تن کیں۔
10 اوور کے میچ میں وائٹ ٹیم نے 150 سکور بنائے-
جبکہ مد مقابل گرین ٹیم بھر مقابلہ کرتے ہوئے ٹارگٹ حاصل نہ کرسکیں اور 144 کے سکور تک محدود رہی-
اس دوران ٹیم کھلاڑیوں، امپائرز اور دیگر انتظامیہ کو جوس اور پھل پیش کئیے گئے ۔
میچ کے اختتام پرڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان جناب آفتاب احمد اور سکول ہیڈ ماسٹر جناب زاہد شاہ نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹیم کپتانوں کو ٹرافیاں دیں۔
جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان محمد حسن اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر عرفان قریشی نے بہترین بلے باز اور بہترین باؤلر کو ٹرافیاں دیں ۔
آخر میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان جناب آفتاب احمد نے سکول ہیڈ ماسٹر زاہد شاہ ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر عرفان قریشی اور تحصیل پاپولیشن ویلفئر آفیسر شجاع آباد محمد حسان بودلہ کو کامیاب کرکٹ میچ کے انعقاد پر مبارکباد اور شیلڈز عطا کیں۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان کی طرف سے سکول سربراہ اور دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔


















