Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اکیڈیمز اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں:چودھری اشفاق

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، جس کی بحالی کے لیے اکیڈیمز اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری اشفاق نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈیمی اور الفاروق کلب ہاکی اکیڈیمی خانیوال کے انڈر 16بچوں کے درمیان دوستانہ میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس میچ کا اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈیمی کے چیف آرگنائزر سفیر حسین نقوی نے کیا تھا

اس موقع پر الفاروق ہاکی اکیڈیمی خانیوال کے منتظم فاروق عالم امجد محمد اسد چوہدری عظمت اور خرم نقوی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر ہاکی کے لیے کام کرنا ہوگا خوشی کی بات ہے کہ اس سلسلہ میں اکیڈیمیز اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں بچوں اور بچیوں کے لیے اعلی سطح کی ہاکی اکیڈیمی کا قیام قابل تحسین ہے سفیر حسین نقوی کی نگرانی میں بچوں کو تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

الفاروق اکیڈیمی خانیوال کے منتظم فاروق عالم نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہترین ماحول میں ہاکی کھیلنے کے مواقع مہیا کریں تاکہ ہمارے نونہال پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

دریں اثنا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈیمی اور الفاروق ہاکی اکیڈیمی ملتان کے درمیان کھیلا گیا، میچ تین تین گول سے برابر رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button