ملتان ریجن میں عید الالضحیٰ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل، مساجد و دیگر عبادت گاہوں کا سیکورٹی پلان جاری

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودہراں میں عید الالضحیٰ کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔
مساجد، عبادت گاہوں اور قربان گاہوں پر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ملتان ریجن میں عید کے 3380 اجتماعات کے لئے 4670 پولیس افسران و اہلکاران سیکورٹی امور سر انجام دیں گے۔
ملتان میں 2097، وہاڑی میں 535، خانیوال میں 512 اور لودہراں میں 236عید اجتماعات منعقد ہوں گے، جس کے لئے سیکورٹی پلان فائنل کرلیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ حساس مقامات کی CCtvکیمروں کے ذریعہ ممانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائیگی، اور کھلے اجتماعات پر داخلہ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔
مزید برآں ریجنل پولیس آفس میں کنٹر ول روم بھی قائم کردیا گیا ہے، جہاں پر اجتماعات کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔
اس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن کے باسی بلاخوف و خطر عید کی خوشیاں منائیں، ملتان ریجن پولیس ان کی حفاظت کے لئے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔


















