Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خواتین اور بچوں کیلئے ایک شاندار تفریحی بہبود آبادی میلے کا انعقاد

محکمہ بہبود آبادی ایک معاشرے کے افراد کیلئے فلاحی و اصلاحی خدمات فراہم کرتا ہے۔

لوگوں کی گھریلو اور معاشرتی زندگیوں کو آسان اور خوشگوار بنانے میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل پاپولیشن ویلفیئر کمپلیکس ملتان سٹی و صدر نقشبند کالونی نزد رشید آباد میں خواتین اور بچوں کیلئے ایک شاندار تفریحی بہبود آبادی میلے کا انعقاد کیا گیا ۔

اس رنگا رنگ پروگرام میں صنعت زار سوشل ویلفیئر کی ٹیم نے میک اپ، چوڑی، مہندی اور بوتیک، مظفر آباد سوشل ویلفیئر سوسائٹی سے ظفر شاہین اور انکی ٹیم نے ثقافتی و موسیقی جبکہ پاپولیشن ویلفیئر کے فیلڈ سٹاف نے خاندانی منصوبہ بندی آگاہی،اینٹی ڈینگی آگاہی، مینگو اور خاطر تواضع کے سٹال لگائے۔

میلے میں شریک خواتین نے ان سٹالز پر کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ان سٹالز سے بھر پور دلکش مہندی ڈیزائن بنوائے اور شاپنگ بھی کی- ظفر شاہین کی ٹیم نے خوبصورت انداز میں موسیقی کے ذریعے شرکاء کو محظوظ کیا، اور ساتھ ساتھ ماں بچے کی بہترصحت ، خوشحال خاندان کی تشکیل ، آبادی اور وسائل میں توازن کے خوبصورت پیغامات بھی دئیے ۔

علاوہ ازیں میوزیکل چئیر ، صحت مند بچہ اور صحت مند ماؤں کے مقابلہ جات بھی کرائے گئے- ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والو میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن ،تحصیل آفیسر سٹی حماد دلاور، تحصیل آفیسر صدر حارث عمران، FHC نشتر سےمیڈیکل آفیسرز ڈاکٹر ہانیہ عطاء اور ڈاکٹر عائشہ منیر نے انعامات تقسیم کئے ۔

اس کے علاوہ پوزیشن نہ لینے کے باوجود اچھی کارکردگی کی حامل کچھ شرکاء خواتین اور بچوں کوحوصلہ افزائی کے طور پر انعامات دیئے گئے ۔

سٹال لگانے والوں میں اچھی خدمات، کارکردگی اور شرکاء کی دلچسپی کی بنیاد پرصنعت زار سوشل ویلفیئر، مظفر آباد سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور مینگو سٹال والوں کو بالترتیب اول دوم اور سوم کی شیلڈز دی گئیں

اس پروگرام میں آفتاب احمد اعوان ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان مہمان خصوصی تھے ، دیگر مہمانانِ خاص میں تحصیل افسران، FHCسے میڈیکل افسران، میڈیا پرسنز شریک ہوئے ۔

علاوہ ازیں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے اس تفریحی پروگرام میں شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے –

شرکاء نے مہنگائی اور مشکل وقت میں اسطرح کے تفریحی پروگرام کے انعقاد کو بہت پسند کیا اور ایسے پروگرام بار بار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
اس اہم موقع پر عوام کی رہنمائی، خدمات مہیا کرنے اور آگاہی کیلئے بہبود آبادی سٹاف نے آگاہی سٹال بھی لگایا ۔

آگاہی سٹال پر مانع حمل ادویات، محکمہ بہبود آبادی ملتان کے فلاحی مراکز کی تفصیلی لسٹ ، قومی بیانیہ کی کاپیاں اورخاندانی منصوبہ بندی بارے معلوماتی مواد موجود تھا۔

آخر میں بہبود آبادی افسران کی طرف سےتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا –

خواتین و حضرات میں جوس، بسکٹ اور بچوں میں رنگا رنگ غبارے، ٹافیاں، نمکو اور چپس اور کچھ مزید انعامات تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button