سکول ٹیچرز انٹرنز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نےسکول ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے، جس کی باضابطہ منظوری وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے۔
تفصیل کے مطابق سکول انٹرنیز کو دو ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں ہوسکیں تھیں، اس ضمن میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے ٹیچر انٹرنز کی تنخواہوں کے اجراء کے لیے بجٹ کی درخواست کی گئی تھی، جسے محکمہ خزانہ نے منظور کرتے ہوئے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایس اے پی سسٹم عارضی طور پر ڈاؤن ہونے کے باعث یہ بجٹ 22 دسمبر کو محکمہ اسکولز ایجوکیشن کو موصول ہوگا، جس کے فوراً بعد ٹیچر انٹرنز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کے اجرا سے انٹرن ٹیچرز کی تنخواہوں کے معاملے میں درپیش تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور اب ادائیگی میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔


















