Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے سکولوں میں مسنگ فیسیلیٹیز کے لئے 20 کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے گئے

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے 1374 ملین کے گرانٹ منظور کی تھی، جس سے ملتان ضلع میں 41 کروڑ کے تعمیراتی کام کیے جانے ہیں۔

ابتدائی طور پر اس پروجیکٹ میں 20 کروڑ کے فنڈ جاری کر دیے گئے، جس میں گل سکول میں ایڈیشنل کلاس رومز، واش رومز کی تعمیر، باؤنڈری وال اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق ایڈیشنل کراس روم کے لیے 24 کروڑ 27 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیںز اس سے 144 اسکولوں میں 192 کلاس روم تعمیر کیے جائیں گے اسی طرح 153 اسکولوں میں 61334 سکوائر باؤنڈری تعمیر کی جائے گی، جس پر 15 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ 64 سکولوں میں 119 ٹوائلٹ تعمیر کیے جائیں گے، جس پر دو کروڑ 14 لاکھ روپے لاگت ائے گی۔ اس طرح مجموعی طور پر اس پروجیکٹ پر 41 کروڑ 74 لاکھ 55 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ میں گرلز سکولوں کو فوکس کیاگیا ہے تاکہ خواتین کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی فوری طو پر کی جاسکے، کلاس رومز کی کمی ، واش رومز کی کمی کی بڑی شکایات تھیں جن کو فوری طور پر پورا کیا جارہا ہے، یہ فنڈز سکول کونسل کی مدد سے استعمال ہوں گے اس لئے یہ تمام سہولیات دسمبر کے آخری ہفتے تک فراہم کردی جائیں گی۔

تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ فنڈز ٹرانسفر ہوچکے ہیں، اس لئے تعمیراتی کام جلد سے جلد شروع کیا جائے تاکہ مقررہ تاریخ تک پراجیکٹ کایہ پہلا فیز مکمل ہوسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button