Breaking NewsNationalتازہ ترین
اسد عمر نے 2023 کے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 2023 کے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرنے کا اعلان کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےمردم شماری کا سارا ڈیٹا جمع کیا ، اور خود ہی احتجاج کیا۔ تاریخ میں پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی میں دس ارب روپے سےزائد کی ویکسین فراہم کرچکی ہے، سندھ حکومت ابھی تک ویکسین کا ایک بھی ڈوز دینے میں ناکام رہی ہے۔
ویکسی نیشن سینٹرز میں سندھ کے وزراء کی بڑی بڑی تصاویر دیکھنے کوملتی ہیں۔



















