جرمن سفیر برائے پاکستان الفریڈ گرینس کا زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ
جرمن سفیر برائے پاکستان الفریڈ گرینس نے زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے نے اس موقع پر کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان اور جرمنی کے درمیان فیکلٹی ڈویلپمنٹ، سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرامز اور، باہمی ریسرچ کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ ہم چاہیں گے کہ جرمن یونیورسٹیاں اور ادارے ہمارے ساتھ فوڈ سکیورٹی اور علاقائی انڈسٹری کی بہتری کے لیے تعاون بڑھائیں۔
اس موقع پر جرمن سفیر نے یونیورسٹی کے قیام کے قلیل عرصہ میں جنوبی پنجاب کی زراعت اور انڈسٹری کی بہتری کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم زرعی یونیورسٹی ملتان کے جرمنی کی مزید یونیورسٹیوں کے ساتھ ریسرچ تعلقات کو بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے۔
پرویز اختر ڈائریکٹر سٹار فارم اینڈ میٹرو نے یونیورسٹی کی زراعت کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون کی پیشکش کی۔
ملتان یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی،پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، پروفیسر ڈاکٹر کامران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ جرمن سفیر کا یہ دورہ جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں اور انڈسٹری کے جرمنی کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔
آخر میں جرمنی کے سفیر نے وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔